کوئٹہ سائنس کالج آتشزدگی واقعہ، صوبائی وزیر تعلیم نے نوٹس لے لیا ، رپورٹ طلب
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید خان درانی نے گزشتہ شب سائنس کالج میں پیش آنے والے آتشزدگی واقعے کا نوٹس لے لیا ‘اور رپورٹ طلب کی ۔وزیر تعلیم نے سیکریٹری کالجز اور ہائیر ٹیکنیکل ایجوکیشن اور متعلقہ کالج پرنسپل کو ہدایت کی کہ واقعے کی فوری انکوائری کر کے تفصیلات سے آگاہ کرے ‘ اور اگر اس میں کسی شرپسندی کا عنصر ملوث ہے تو انکے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ‘واقع کی ایف آئی آر درج کی جائے ‘ صوباء وزیر نے ہدایات کی کہ تعلیمی اداروں میں سیکورٹی کے خاطرخواہ انتظامات کئے جائے ‘غیر متعلقہ اشخاص کا ہاسٹلوں میں داخلہ فوری بند کیا جائے ‘ صوبائی وزیر نے واقع پر تشویش کا اظہار کیا۔