عام انتخابات کیلئے لگائے گئے تمام سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ طلب
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے صوبائی اور ضلعی الیکشن کمشنرز کو مراسلہ بھی بھیج دیا الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے عام انتخابات کیلئے لگائے گئے تمام سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ طلب کر لی۔عام انتخابات کیلئے ملک بھر کے پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگے تھے اور الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشنز پر لگائے گئے کیمروں کی فوٹیجز جمع کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔اس سلسلے میں صوبائی اور ضلعی الیکشن کمشنرز کو مراسلہ بھی بھیج دیا گیا ہے۔مراسلے میں الیکشن کمیشن نے پوچھا ہے کہ بتایا جائے کس ڈپٹی کمشنر (ڈی سی ) نے فوٹیجز فراہم کیں اور کس نے نہیں؟ جن پولنگ اسٹیشنز کے کیمروں کی فوٹیجز نہ ہوں ان کی تفصیل بھیجی جائے۔مراسلے میں کہا گیا کہ طے شدہ پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنرز کو سی سی ٹی وی فوٹیجز اور ریکارڈ الیکشن کمیشن کو دینا تھا۔