ڈی آئی خان؛ ٹائر پھٹنے سے گاڑی کو حادثہ، 3افراد جاں بحق


ڈیرہ اسماعیل خان(قدرت روزنامہ) تھانہ کڑی خیسور کی حدود میں جھنگی خیل کے قریب ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ کنڈل کے قریب پیش آیا جہاں گاڑی ٹائر پھٹنے کے بعد الٹ گئی اور آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود تینوں افراد جاں بحق ہوگئے۔
حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کے افراد ڈیرہ اسماعیل خان آ رہے تھے، جاں بحق افراد کی میتیوں کو ٹی ایچ کیو عیسی خیل منتقل کر دیا گیا ہے۔