پاکستانی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کی نازیبالباس میں ویڈیولیک


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ ایک بار پھر اپنے ہی فیشن سینس کے سبب ناقدین کے ہتھے چڑھ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق اپنی مسحور کن آواز سے پاکستان سمیت غیر ممالک سے بھی محبتیں اور تعریفیں سمیٹنے والی گلوکارہ آئمہ بیگ سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتے ہوئے نت نئی تصاویر مداحوں کی خدمت میں پیش کرتی نظر آتی ہیں۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر آئمہ بیگ کی ایسی ہی ویڈیو سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں جس میں انہیں بولڈ لباس میں دیکھ کر صارفین آگ بگولہ ہوگئے۔
مذکورہ ویڈیو میں گلوکارہ کو ڈیپ نیک نے بنے سلولیس سیاہ ٹاپ می ملبوس دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ انہوں نے اس دوران اپنے بالوں کو جوڑے کی اسٹائل میں باندھا ہوا تھا۔چہرے پر زلفیں گراتی گلوکارہ آئمہ بیگ کے اس لباس میں جابجا انکے جسم پر ٹیٹو بنے نظر آرہے تھے۔
ساتھ ہی انہوں نے ممکنہ ڈائمنڈ کے خوبصورت زیورات بھی پہنے ہوئے تھے جو ہر دیکھنے والوں کی آنکھوں کو بھا رہے تھے۔

واضح رہے کہ مذکورہ ویڈیو اداکارہ کے جیولری برانڈ کی مہم کے لیے ریکارڈ کی گئی تھی جس میں انکے ناز و انداز شاید مداحوں اور انکے لاکھوں صارفین کو ایک آنکھ نہ بھائے۔
سونے پر سہاگہ ویڈیو کو چار چاند لگانے کیلئے وائرل ڈانس ٹریک ’توبہ توبہ’ بھی لگاڈالا جس نے صارفین کو قہقہے لگانے پر مجبور کردیا۔
جیسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی صارفین کی جانب سے آئمہ بیگ کے لباس پر ناپسندیدگی کا اظہار سامنے آگیا۔
صارفین کا خیال ہے کہ گلوکارہ اپنے بارے میں الجھن کا شکار ہیں کبھی وہ عمرہ کرتی نظر آتی ہیں تو کبھی پھر مختصر لباس پہن کر سوشل میڈیا پر جلوے بکھیرتی ہیں۔