پشاور پولیس کا اہلکاروں کو بلاسود موٹر سائیکل لون دینے کا فیصلہ
پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور پولیس نے اپنے اہلکاروں کو بلاسود موٹر سائیکل لون دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
موٹر سائیکل کےلیے قرضے کی کٹوتی ماہانہ تنخواہ سے کی جائے گی۔
سینٹرل پولیس آفس پشاور نے اس حوالے سے متعلقہ پولیس افسران کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے، جس میں پولیس افسران سے تین دنوں میں جواب طلب کیا گیا ہے۔