ہمارے بغیرحکومت بن توسکتی ہے مگرچل نہیں سکتی، حافظ حمداللہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)رہنما جے یو آئی حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے جے یو آئی کسی کے ساتھ نہیں، ہم صرف عوام کیساتھ ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ 2024کے انتخابات الیکشن نہیں آکشن تھا، حکومت کو سپورٹ نہیں کریں گے ،اپوزیشن میں بیٹھیں گے، پی ٹی آئی کے ساتھ ایشو ٹو ایشو ساتھ دینے کا اتحاد کیا ، پی ٹی آئی کیساتھ اسمبلی کے اندر ایک دوسرے کا ساتھ دیناطے ہوا، حکومت بتائے ججز کی تعداد بڑھانے کی کیا ضرورت پیش آئی ،ججز کی تعداد بڑھانے کے وقت کی نوعیت کو بھی دیکھیں گے،پی ٹی آئی ملاقات کرنے بار با آئی لیکن یہ فیصلہ کن قوت نہیں ،پی ٹی آئی کے فیصلہ کن قوت بانی ہیں،پی ٹی آئی رہنماؤں کے مئوقف الگ ہیں،کس سے بات کریں،ججز کے معاملے پر حکومت ہمیں قائل کر لے تو حمایت کرسکتے ہیں۔