کراچی میں نیگلیریا وائرس سے ایک اور شخص جاں بحق
کراچی(قدرت روزنامہ)نیگلیریا وائرس سے ایک اور شخص جاں بحق ہوگیا۔ شہر میں رواں سال نیگلیریا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 5ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی ضلع شرقی میں گلشن اقبال کا رہائشی نوجوان نیگلیریا وائرس سے جاں بحق ہوگیا۔19 سال کے نوجوان میں 25 اگست کو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ وہ نجی ہسپتال میں زیر علاج تھا۔