ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے کو الجھانے کی اصل وجہ کیا تھی؟ سلیم صافی ساری کہانی سامنے لے آئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تجزیہ کار سلیم صافی کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس (ڈی جی آئی ایس آئی) کے معاملے پر اصل وجہ کو ٹی وی پر بیان نہیں کیا جاسکتا، اگر حکومت میں صلاحیت ہوتی تو یہ تنازعہ ہی سامنے نہیں آتا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی کا کہنا تھا کہ اگر حکومت میں صلاحیت ہوتی تو یہ تنازعہ ہی سامنے نہیں آتا، یہ ان کا لاڈلہ پن ہے جس کیلئے کچھ چیزیں ہوں گی، ممکنہ طور پر ایک سے تین دن لگ سکتے ہیں لیکن اصولی طور پر دو بڑوں میں معاملہ طے پا گیا ہے، وہی کچھ ہوگا جو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی پریس ریلیز میں تھا۔ پہلے سے مشاورت ہوگئی تھی، حکومت کو فیس سیونگ چاہیے تھی جس کا کل کی نشست میں سامان کردیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا اعلان کابینہ میں ایجنڈا آئٹم کے طورپر ڈسکس نہیں ہوا بلکہ سرسری ذکر ہوا جس پر وزیر اعظم نے خود کو با اختیار ظاہر کرنے کیلئے باتیں کیں،اس معاملے پر اتفاق ہوگیا اور یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔ وزیر اعظم بھی جانتے ہیں کہ اصل میں ان کے قریبی لوگ کس طرف دیکھ رہے ہیں، اصل وجہ وہ نہیں ہے جو حکومت کی طرف سے تاثر دیا گیا ہے، جس وجہ سے اس کو الجھایا گیا وہ ٹی وی پر بیان نہیں کی جاسکتی۔

Recent Posts

ملک میں گاڑیوں کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آٹو موبائل کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی…

30 mins ago

جے یو آئی کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں ملی

کراچی (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں…

45 mins ago

موبائل سمز بلاک کرنے کیلیے ایف بی آر کے مراسلے کا جائزہ لیکر فیصلہ کرینگے، پی ٹی اے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی طرف…

58 mins ago

گندم کی خریداری، حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب کے گھیراؤ کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی نے گندم کی خریداری نہ کیے جانے کے خلاف تحریک چلانے…

1 hour ago

ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی، 17.3 فیصد ہوگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں گزشتہ ماہ اپریل کے دوران مہنگائی میں اضافے کی شرح…

1 hour ago

پاکستان کسی غیر ملکی حکومت کو اڈے فراہم نہیں کرے گا، دفتر خارجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی ملک کے خلاف…

2 hours ago