یاسر نواز نے گرل فرینڈ کے ساتھ پکڑے جانے کا قصہ سنادیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یاسر نواز ایک شاندار پاکستانی اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر ہیں۔ ان کے قابل ذکر ڈراموں میں دل موم کا دیا، باغی، میرا دل میرا دشمن اور دیگر شامل ہیں۔
وہ ملک کے عظیم اداکار فرید نواز بلوچ مرحوم کے صاحبزادے ہیں اور ان کی شادی ایک انتہائی باصلاحیت ٹی وی میزبان و اداکارہ ندا یاسر سے ہوئی ہے۔
ندا ملک کے معروف ٹی وی ہدایتکار و پروڈیوسر کاظم پاشا کی صاحبزادی ہیں اور ان کی اور یاسر کی جوڑی مثالی ہے۔
یاسر نواز اپنی اہلیہ اور خاندان کے افراد کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل مواد بھی تیار کر رہے ہیں اور کامیابی سے اپنا یوٹیوب چینل فرید نواز پروڈکشن چلا رہے ہیں جہاں وہ مختلف اور دلچسپ مواد پوسٹ کرتے ہیں۔
حال ہی میں یاسر نواز نے ٹی وی کے ایک مارننگ شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنے ابتدائی افیئرز کے بارے میں کھل کر بات کی۔
انہوں نے 2 مرتبہ اپنے پکڑے جانے کے بارے میں بتایا کہ کس طرح ان کی ایک ’ڈیٹ‘ اور گرل فرینڈ سے ہونے والی فون کال ان کے والد کے علم میں آگئی تھی۔
یاسر نے میزبان سے کہا کہ چلیں شکر ہے ندا اس پروگرام میں نہیں اور وہ خود اپنے مارننگ شو میں مشغول ہوں گی اس لیے موقعہ غنیمت جان کر میں شادی سےپہلے کے اپنے واقعات سنادیتا ہوں۔
پھر دونوں واقعات کی تفصیل بتاتے ہوئے یاسر نواز نے کہا کہ ایک بار میں کالج کے دنوں میں اپنی دوست کو اپنے والد کی گاڑی میں گھمانے لے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ’میں گلیوں میں گاڑی چلا رہا تھا کہ پولیس نے ہمیں پکڑ لیا جس پر میں کافی پریشان ہوگیا حالانکہ ان کی دوست خاصی بہادر تھیں‘۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ہمیں تھانے لے جانے کی کوشش کی تو مجبور ہو کر میں نے اپنے والد کو فون کیا جنہیں یہ بھی بتانا پڑا کہ میں گاڑی میں کس کے ساتھ ہوں اور پولیس کیا کہہ رہ ہے۔ خیر اس کے بعد ان میں سے ایک پولیس والے نے ان کو ایک لمبا چوڑا لیکچر دیا اور یہ بھی کہا کہ یہ ایک اسلامی ملک ہے اور آپ کیا کرتے پھر رہے ہیں۔
ایک اور واقعہ سناتے ہوئے یاسر نے بتایا کہ جب کس طرح ایک مرتبہ وہ کمرے میں اندھیرا کیے فون پر اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ محو گفتگو تھے کہ ان کے والد نے گفتگو سن لی۔
یاسر نواز نے بتایا کہ ایک بار وہ گھر آئے تو دیکھا گھر کے سارے افراد گئے ہوئے ہیں وہ اندر آگئے اور آتے ہی بغیر کوئی وقت ضائع کیے انہوں نے لینڈ لائن فون ایک مرکزی جگہ سے اپنے کمرے میں کھینچا اور اپنی گرل فرینڈ کو فون ملادیا۔
فون ملانے کی اتنی جلدی تھی کہ انہوں نے کمرے کی لائٹ بھی آن نہیں کی پھر جب انہیں فون پر باتیں کرتے کرتے 20 منٹ گزرگئے تو اچانک بالکل ساتھ والے کمرے سے ہی ان کے والد کے کھانسنے کی آواز آئی جو اپنے بیٹے کو یہ جتا رہے تھے کہ وہ سب کچھ سن رہے ہیں۔ خیر انہوں نے فون بند کردیا لیکن پھر والد نے ان سے کچھ نہیں کہا۔