خضدار، ناجائز منافع خوری عروج پر، سبزیاں اور دال سمیت ہر چیز مہنگی


خضدار(قدرت روزنامہ)خضدارمہنگائی کاجن بوتل سے باہر گران فروشوں زخیرہ اندوزوں اورمنافع خوروں نےنرخنامہ کی دھجیاں اڑادی ہے منافع خوروں نے عوام کو لوٹنے میں مصروف عمل ہے شہر میں ہرجگہ مختلف ریٹس چل رہی ہے ان خیالات کااظہار خضدار کے عوامی حلقوں نے زرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا خضدار میں مافیاز کی بھرمار ہے عوام کوہر جگہ دونوں لوٹ رہے ہیں مہنگائی کےاوپر مہنگائی کرکے زرابھی خوف وخدا نہیں آتے ہیں خضدار میں ہرجگہ مافیازکا کنٹرول ہے کسی کے بس کی بات نہیں ہےنرخنامہ پرانی ہو چکی ہے کسی بھی تاجر,دکاندار سبزی فروٹ اور قصابوں نے کہیں بھی انکو چسپان نہیں کی ہے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں خضدار میں مافیاز کی دن بدن بڑھنا تشویشناک امر ہے شہر بھر میں مہنگائی عروج کو پہنچ چکی ہے پرچوں کے دکانداروں نے ہرچیز کے ریٹ میں دوگنا ریٹ لیناشروع کردی ہے تاجروں نےچینی,چاول,گھی دالوں کو روزانہ کے بیناد پربڑھائی جارہی ہے ہرچیز کی خریداری کیلئے جیب اجازت نہیں دی جاتی ہے عوام کو بیدردی سے لوٹاجارہا ہے عوامی حلقوں نےڈپٹی کمشنر خضدار,اسسٹنٹ کمشنرخضدار سے مطالبہ کیا ہےکہ گرانفروشوں ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت ایکشن لیکر عوام کو لوٹنے سے نجات دلائی جائے۔