ایران سے بجلی کی طلب بڑھنے پر مکران ڈویژن میں اضافی لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان نے کہاہے کہ ہمسایہ ملک ایران میں بجلی کی طلب میں اضافے کی وجہ سے دن کے اوقات کارمیں بجلی کی فراہمی میں کمی کرکے 132kV جیکی گور . مند اور132kV پولان .

جیوانی ٹرانسمیشن لائنز سے بجلی فراہمی میں کمی کردی جاتی ہے . جس کی وجہ سے مکران ڈویژن کے متعلقہ علاقوںمیں دن کے اوقات کارمیں اضافی لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے تاہم رات کے وقت ایران سے بجلی کے کوٹہ میں اضافہ کے بعد صورتحال معمول پر آنے سے اضافی لوڈشیڈنگ ختم کردی جاتی ہے . ترجمان نے کہا کہ ایران سے بجلی کے کوٹہ میں اضافہ کے بعد مکران ڈویژن کے تمام علاقوں میں اضافی لوڈ شیڈنگ فوری طور پرختم کر دی جاتی ہے . تاہم اس دوران ایران سے بجلی کے کوٹہ میں کمی اور اضافی لوڈ شیڈنگ پر کیسکو نے مکران کے صارفین سے معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے . . .

متعلقہ خبریں