نصیر آباد، 2 مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق


نصیر آباد(قدرت روزنامہ)بلو چستان کے ضلع نصیرآباد میں 2 مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نصیرآباد کے علاقے تحصیل چھتر میں پولیس تھانہ فلیجی کی حدود میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے محمد رمضان نا می شخص کو مو ت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے واقعہ سے متعلق مزید تفتیش جا ری ہےں ادھر نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ منجھوشوریٰ کی حدود روپا شاخ کے علاقے میں ایک گھر میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک خاتون مو ت کی آ غوش میںچلی گئی ہے ۔