سیلاب کی صورتحال پر اظہار خیال کے دوران بلوچستان اسمبلی مچھلی بازار بن گئی، اپوزیشن کا احتجاجاً واک آؤٹ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں سیلاب کی صورتحال پر اظہار خیال کے دوران اسمبلی مچھلی بازار بن گئی حکومت اور اپوزیشن ارکان بیک وقت بولتے رہے، اپوزیشن کا اجلاس سے واک، احتجاج پر سیلاب کی صورتحال پر ایوان میں بحث کی گئی ۔ پیر کو بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 30منٹ کی تاخیر سے ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ کی زیر صدارت شروع ہوا ۔زابد ریکی کی جانب سے توجہ دلاؤ نوٹس پر صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی جواب دینے لگے تو اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری ، صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو سمیت اپوزیشن ارکان نے بات کرنے کی کوشش کی جس پر ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے انہیں بتایا گیا کہ توجہ دلاؤنوٹس پر بات نہیں کی جاسکتی اس موقع پر بیک وقت ارکان اسمبلی بولتے رہے جس سے ایوان مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا ۔ بعدازاں اپوزیشن ارکان نے ایوان سے احتجاجا واک آؤٹ کیا ۔