بولان، 18 انچ ہائی ٹرانسمیشن گیس پائپ لائن کی مرمت کاکام شروع


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مچھ بولان میں 18 انچ ہائی ٹرانسمیشن گیس پائپ لائن کی مرمت کاکام شروع کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق سیلابی ریلے میں متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کاکام آج سے شروع کیا گیا ہے مرمت کے کام پر ایک سے دو دن لگ سکتے ہیں اس وقت کوئٹہ مستونگ اور دیگر علاقوںکو 12 انچ پائپ لائن سے گیس فراہم کی جا رہی ہے