تربت، سوراپ ندی میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق


تربت(قدرت روزنامہ)پی ڈی ایم اے کی ٹیم نے سوراپ ندی میں ڈوب کر ہلاک ہونے والے شخص کی لاش نکال کر ورثا کے حوالے کر دی واضح رہے جان بحق شخص سوراپ ڈیم میں نہاتے ہوئے پیر کے روز ڈوب کر ہلاک ہوگیا تھا پی ڈی ایم اے کی اطلاع کے مطابق سوراب ڈیم میں خلیل احمد ولد رفیق احمد ساکن آپسر نامی ایک شخص ڈوب کر ہلاک ہوگیاتھا۔جس پر فوری طور کارروائی کرتے پر پی ڈی ایم اے کی ٹیم نے ڈی جی ہی ڈی ایم اے بلوچستان جہاں زیب خان اور کمشنرمکران ڈویژن کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر کیچ اسماعیل ابراہیم کی نگرانی میں ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے تربت ریحان دشتی کے ہمراہ مقامی غوطہ خوروں کے ذریعے جان بحق شخص کی نعش پانی سے نکال کر ورثا کے حوالے کر دی۔