خضدار،بارش کے پانی میں ڈوب کر 2بچے جاں بحق


خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار کی تحصیل باغبانہ کے علاقہ توتک کے ایریا میں 2 کم سن بچے بارش کے پانی میں ڈوب کر جان بحق ہوگئے ایک کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا مقامی لوگوں نے کم سن بچوں کے لاشیں نکال لی لیویز کے مطابق واقعہ تحصیل باغبانہ شہرکے نواحی علاقے توتک کے ایریا میں پیش آیاجس کی شناخت عامر ولد حاجی محمد حسن قوم شہول زبیراحمد ولد محمد قوم شہول جان بحق اورتیسرا امیر ولد حاجی محمد حسن قوم شہول بے ہوشی کی حالت میں ہستپال منتقل دونوں جان بحق کم بچے کزن تھے۔ بچوں کی عمریں 5 /6 اور 7سال بتائی جاتی ہےمقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت دونوں بچوں کی لاشیں نکال لی اور ان میں تیسرے بچے کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کیاگیا۔