’’انتخابات سے 6 ماہ قبل مجھے بہت ہی غلط اور فضول فیصلے سے نا اہل کیا گیا‘‘ عمران خان کو چھوڑنا ہے یا نہیں ؟ جہانگیر ترین نے فیصلہ سُنا دیا

لودھراں(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سچے لیڈر ہیں،سیاست چھوڑوں گا اور نہ ہی تحریک انصاف چھوڑوں گا۔

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کیلئے میں نے 8 سال تک دن رات محنت کی تاکہ عمران خان کامیاب ہوں کیونکہ وہ دوسرے سیاست دانوں سے مختلف تھے لیکن انتخابات سے 6 ماہ قبل مجھے بہت ہی غلط اور فضول فیصلے سے نا اہل کیا گیا تاہم اس کے باوجود میں نے عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑا۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ میں دو ہفتے کے لیے ملک سے باہر چلا گیا لیکن میں نے اور بیٹے نے فیصلہ کیا ہے کہ سیاست چھوڑیں گے اور نہ ہی تحریک انصاف جبکہ میں نے فیصلہ کیا کہ اسی محنت کے ساتھ کام کرتا رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات سے قبل مجھے خان صاحب کا پیغام آیا تھا کہ پنجاب کی حکومت کے بغیر ہمارا کوئی فائدہ نہیں ہے اور میں نے وزیر اعظم سے کہا تھا کہ فکر مت کریں اور مجھ پر چھوڑ دیں۔

انہوںنے کہاکہ جہاں ہماری ن لیگ سے 8 سیٹیں کم تھی لیکن اللہ تعالی نے کرم کیا اور ہماری حکومت بن گئی، پھر ایک باقاعدہ سازش کے تحت مجھے خان صاحب سے الگ کرنے کی کوشش کی گئی، اور پھر مجھے الگ کر دیا گیا میرے لیے یہ بھی کوئی مسئلہ نہیں تھا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سازش کرنے والوں کو یہ معلوم تھا جب تک ہم اس سے مکمل انتقام نہیں لیں گے اور ختم نہیں کریں گے یہ ہمارے لیے خطرہ ہے اور ڈیڑھ سال تک جس طرح سے یہ لوگ میرے پیچھے پڑے رہے پاکستان کی تاریخ میں کوئی حکومت کسی ایک آدمی کے پیچھے نہیں پڑی۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کا کرنا یہ ہوا کہ میں سرخرو ہوا، میں ایک لیول کا سیاستدان تھا اور میرے ساتھ کھڑے ہونے والے اراکین اسمبلی جب اپنے حلقوں میں واپس گئے تو عوام نے ان کی پذیرائی کی۔

Recent Posts

مخالفین کپڑوں،جوتوں پر ہی الجھ کے رہ گئے،عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ہمارے مخالفین کپڑوں،جوتوں پر…

11 mins ago

ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل سری لنکا نے وسیم اکرم کی خدمات حاصل کرلیں

کولمبو (قدرت روزنامہ) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل سوئنگ…

1 hour ago

وزیرخزانہ کو پی آئی اے کی پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت بحالی کیلئے منائیں گے،بلاول بھٹو

کراچی (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیرخزانہ پبلک…

1 hour ago

ہدایتکار ایس ایس راجہ مولی نے اینی میٹڈ سیریز باہو بلی کراؤن آف بلڈ بنانے کا اعلان کردیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی فلموں کے ہدایتکار ایس ایس راجہ مولی نے اینی میٹڈ سیریز…

2 hours ago

موٹر وے پر خاتون ڈرائیور اور پولیس اہلکار میں تلخ کلامی کا ایک اور واقعہ

لاہور(قدرت روزنامہ)ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں موٹر وے پر خاتون ڈرائیور اور…

2 hours ago

قیدی نمبر 804نے جیل میں بیٹھ کر ہم لوگوں کو جتوایا ،زرتاج گل

صوابی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کا کہنا ہے کہ عمران…

2 hours ago