کوئٹہ؛ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کلی دیبہ میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے گھر کے قریب گاڑی پر فائرنگ کرکے اہلکار کو شدید زخمی کیا تھا۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمی اہلکار کو سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔