لاہور (قدرت روزنامہ)قومی وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابراعظم بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز حالیہ ناقص پرفارمنس کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ سے متعلق ایک پیغام سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا .
تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں فیل ہونے کے سبب سوشل میڈیا سائٹس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے جبکہ انکی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے جعلی پوسٹیں بھی وائرل ہورہی ہیں .
پہلی جعلی پوسٹ پیر کی سہ پہر کو نمودار ہوئی، جو اس قدر یقین سے تیار کی گئی کہ کرکٹ شائقین کو بھی مختصراً گمراہ کیا گیا .
اس ابتدائی پوسٹ کے کچھ ہی سیکنڈ میں اس سے بھی زیادہ سنسنی خیز جعلی ریٹائرمنٹ کا اعلان ایک مختلف پیروڈی اکاؤنٹ سے ہوا، جو تیزی سے وائرل ہو گیا اور میڈیا کی توجہ حاصل کرلی .
اعظم، جو کھیل کے طویل فارمیٹ میں مسلسل ناکامی سے دوچار ہیں، بنگلادیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں وہ محض 11 بناکر پویلین لوٹ گئے تھے .
وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابراعظم مسلسل 106 ٹیسٹ اننگز میں 331 رنز بناسکے ہیں جس میں کوئی ففٹی شامل نہیں .