علیزے شاہ کا اچانک ایسا اقدام کہ مداح ورطہ حیرت میں مبتلا ہوگئے


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سے اپنے تمام پوسٹس غائب کر کے مداحوں کو حیران کردیا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے متعدد سپرہٹ سیریلز کئے، اداکارہ سوشل میڈیا پر بھی اکثر متحرک رہتی ہیں، اب اچانک اداکارہ کی جانب سے ایک ایسا اقدام اٹھایا گیا ہے کہ ششدر رہ گئے ہیں۔
مداحوں کو تب حیرانگی ہوئی جب اداکارہ نےاپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ سے تمام پوسٹس کو ڈیلیٹ کردیا، علیزے شاہ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ انکی لاتعداد بولڈ تصاویر سے بھرا ہوا تھا جس کو وہ آئے دن شیئر کرتی تھیں اور مداح بھی پابندی سے ان تصاویر پر تنقید کی برسات کرتے تھے۔
علیزے شاہ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ خالی پڑا ہے جس پر پوسٹس کے زمرے میں صفر لکھا ہوا ہے اور فالوئنگ کی تعداد بھی صفر ہی ہے اور فالوورز کی تعداد 4.3 ملین ہے،علاوہ ازیں علیزے شاہ اپنی پروفائل پکچر کو بھی حذف کرچکی ہیں اور پروفائل پکچر کو سیاہ کردیا ہے۔
مداح علیزے شاہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو خالی پاکر حیران ہیں اور مختلف تبصرے کر رہے ہیں،متعدد سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ علیزے شاہ نے کسی نئے پروجیکٹ کی پروموشن کیلئے ایسا کیا ہے جبکہ بعض کا کہنا ہے کہ اداکارہ شوبز کی گناہگار دنیا سے دوری اختیار کرنے کا فیصلہ لے چکی ہیں۔