اغواء برائے تاوان اور قبضہ مافیاء کو بلا امتیاز قانون کی گرفت میں لایا جائے، وزیر اعلیٰ بلوچستان


وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے نئے تعینات آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری کی ملاقات
کوئٹہ (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے نئے تعینات آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری کی ملاقات . وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی آئی جی پولیس کو دہشت گردی کے ساتھ ساتھ اغواء برائے تاوان، رہزنی اور اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت .


وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ اغواء برائے تاوان اور قبضہ مافیاء کو بلا امتیاز قانون کی گرفت میں لایا جائے . جرائم پیشہ افراد کی پروفائلنگ کو اپ ڈیٹ کرکے تمام تھانوں کے مابین فوری رابطہ کاری کو فعال کیا جائے . پولیس کے تربیتی کورسز کو حالات حاضرہ سے ہم آہنگ کرکے تفتیش کے عمل کو بہتر بنایا جائے .
تفتیش کے عمل کو بہتر بناکر دہشت گردی اور جرائم میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا ضروری ہے . پولیس کو مطلوب تمام وسائل فراہم کریں گے، تاہم کارکردگی کا بھی مستقل جائزہ لیں گے . تخریب کاری کے خاتمے کیلئے سی ٹی ڈی کا متحرک کردار باعث اطمینان ہے . سی ٹی ڈی کو مزید فعال کرنے کے لئے وسائل فراہم کریں گے . بلوچستان پولیس کو ہر طرح کے دباؤ سے آزاد کرکے آزادانہ ماحول میں ان کی آئینی ذمہ داریاں پوری کرنے کا ماحول فراہم کررہے ہیں .
پولیس اور عوام کے مابین اعتماد کی فضا کی بحالی کیلئے پولیس مثالی برتاو کا عملی مظاہرہ کرے . دہشت گردی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پولیس کو پوری معاونت فراہم کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں