404 Error

ڈرائیور نے آٹو رکشہ کی چھت پر پودے اگا لیے، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انڈیا کے دارالحکومت دہلی میں ایک رکشہ ڈرائیور نے گرمی کا مقابلہ کرنے کے لیے رکشے کی چھت پر پودے لگا لیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی . گرمی سے پریشان بھارتی رکشہ ڈرائیور نے مسافروں کو ٹھنڈک اور راحت پہنچانے کے لیے رکشے کی چھت پر مختلف قسم کے تازہ پودے اگا لیے جس میں ٹماٹر، بھنڈی، توری، پالک اور کھیرا شامل ہیں .

رکشہ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ شدید گرم درجہ حرارت میں بھی یہ پودے رکشے کو ٹھنڈا رکھتے ہیں اور اب ان کا رکشہ بالکل اے سی کی طرح کا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ مسافر اس رکشے سے اتنا خوش ہوتے ہیں کہ وہ اضافی پیسے دے کے جاتے ہیں . یہ منفرد رکشہ عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور شہری اس میں سوار ہوکر تصاویر اور ویڈیوز بناتے ہیں . ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں . ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت ایجاد کی ماں ہے . ایک ایکس صارف نے رکشہ ڈرائیور کو سراہتے ہوئے لکھا کہ ان کا یہ رکشے کی چھت پر پودے لگانے والا آئیڈیا بہت اچھا ہے . جہاں کئی صارفین رکشہ ڈرائیور کی ذہانت کو سراہتے نظر آئے وہیں چند صارفین کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو تازہ نہیں بلکہ 2 سال پرانی ہے . . .

متعلقہ خبریں