پاکستان میں مقرر ہونے والے ترکیہ کے نئے سفیر کون ہیں؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترکیہ نے پاکستان کے لیے نے سفیر کی تقرری کردی، سفارتی ذرائع کے مطابق ترکیہ نے عرفان نذیر اوگلو کو اسلام آباد میں نیا سفیر تعینات کردیا ہے، عرفان نذیر اوگلو ڈاکٹر مہمت پاجاچی کی جگہ لیں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ترکیہ کے نیے سفیر رواں ماہ کے آخر تک نئی ذمہ داریاں سنبھالنے اسلام آباد پہنچ گے، اس دوران ستمبر کے آخر تک ڈاکٹر مہمت پاجاچی جدہ پہنچ جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر مہمت پاجاچی نے اسلام آباد میں الوداعی تقریبات و ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے، سبکدوش ہونے والے ترکیہ سفیر ڈاکٹر مہمت پاجاچی اسلامی تعاون تنظیم ہیڈ کواٹرز میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
واضح رہے ڈاکٹر مہمت باجاچی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے قریبی ساتھی اور مسلم اسکالر ہیں، ڈاکٹر مہمت باجاچی کو اسلامی تعاون تنظیم کا اسلامو فوبیا کے خاتمے کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر کیا گیا تھا۔
خیال رہے نو تقرر شدہ ترکیہ سفیرعرفان نذیر اوگلو انقرہ میں ترک دفتر خارجہ میں سپورٹ سروسز کے ڈائریکٹر جنرل ہیں۔