انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کرنے والے یہ کہتے ہیں کہ آزاد بلوچستان کی بنیاد رکھیں، جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ مذاکرات کے ذریعے مسائل حل ہوں تو بہت اچھی بات ہے ، ہم مذاکرات کے حامی ہیں اگر یہ سیاسی مسئلہ ہے تو ہم تیار ہیں . سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ جب بلوچستان میں الیکشن ہوتے ہیں تب الزامات لگتے ہیں، معصوم لوگوں کو قتل کرنے والوں سے کیا مذاکرات کریں . . .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہم مذاکرات کے حامی ، اگر سیاسی مسئلہ ہے تو ہم تیار ہیں . بلوچستان اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ جو لوگ دہشتگردی کررہے ہیں وہ کیا کہتے ہیں، جو لڑ رہا ہے وہ یہ نہیں کہتا کہ میں سڑک کیلئے جنگ کررہا ہوں .
متعلقہ خبریں