نصیرآباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ معائنہ کمیٹی کے ممبر (انکوائری آفیسر)محمد اسلم ترین نے کہا ہے کہ ضلع نصیر آباد میں 247 ایکڑ اراضی پر قبضہ مافیا براجمان ہیں جس سے سرکار کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے محکمہ جنگلات کے افیسران کی جانب سے بھی مبینہ غفلت پائی گئی ہے جس کی وجہ سے قبضہ مافیا نے حکومت کو نقصان پہنچایا ہے حتی کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈیرہ مراد جمالی لعل شاہ قبرستان کے قریب مختص کی گئی اراضی پر بھی قبضہ مافیہ مبینہ طور پر براجمان ہیں نیب کی جانب سے چیف سیکرٹری بلوچستان کے احکامات پر تحقیقات کے لیے وزیراعلی معائنہ کمیٹی کو کیس بھیجا گیا ہے جس کی حقائق پر مبنی رپورٹ چیئرمین سی ایم ائی ٹی اور وزیراعلی کو پیش کی جائے گی ملوث عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا 17 کلومیٹر طویل اراضی پر قبضے کے خلاف فوری ایکشن لینا انتہائی ضروری ہے محکمہ جنگلات سفید پلاٹ پر شجر کاری مہم اور نرسریاں قائم کرے تاکہ جس مقاصد کے لیے اراضی محکمہ جنگلات کے لیے وقف کی گئی تھی اسے بچایا جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ مراد جمالی میں محکمہ جنگلات کی اراضی کے جائزے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عبدالحمید تھہیم نائب تحصیلدار غلام قادر پٹواری غلام رسول بزدار بھی ان کے ہمراہ تھے وزیراعلی معائنہ کمیٹی کے ممبر محمد اسلم ترین نے ضلع نصیر آباد میں محکمہ جنگلات کو وقف کی گئی تمام اراضی کا تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ زرعی اصلاحات کی اڑ میں لوگوں نے محکمہ جنگلات کے لیے وقف کی گئی اراضی کو ہتھیا لیا ہے ریلوے ٹریک اور قومی شاہراھ کے درمیان 17 کلومیٹر طویل اراضی پر قبضہ کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر محکمہ جنگلات کے افیسران کی جانب سے فوری طور پر ایکشن لیا جاتا تو یہ صورتحال نہ ہوتی انہوں نے کہا کہ سی ایم ائی ٹی کی جانب سے ایک مفصل رپورٹ جلد وزیراعلی اور چیئرمین سی ایم آئی ٹی کو پیش کی جائے گی بعدزاں وزیراعلی تحقیقاتی کمیٹی کے ممبر محمد اسلم ترین نے کمشنر نصیرآباد ڈویڑن آفس کے احاطے میں زیر تعمیر پی اینڈ ڈی کے منصوبے کے کام کا جائزہ لیا تمام تعمیراتی امور کے متعلق آگاہی حاصل کی ایگزیکٹو انجینئر بلڈنگز نصیر آباد اکبر علی لاشاری نے انہیں منصوبے کے متعلق تفصیلات فراہم کی اس موقع پر ڈائریکٹر ڈیولپمنٹ حماد فارس ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نیک محمد اسسٹنٹ انجینئر ثنا ء اللہ مگسی اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام فرید ابڑو سب ڈویژن آفیسرز سجاد علی عمرانی عابد علی پہنور بھی موجود ہیں۔
لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر میں کہیں کہیں…
پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…
چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…