بلوچستان میں تخریب کاروں کا ہدف جغرافیہ کی تبدیلی ہے ، انوار الحق کاکڑ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق نگران وزیر اعظم پاکستان و سینیٹر انوار الحق کا کڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں اتنے بڑے مسئلے کو کسی ایک وزیر کے بیان سے منسلک نہ کیا جائے جس میں اس کی نیت پتا نہیں کیا تھی اس سے منسلک کرکے وہاں لے آئیں گے تو پھر ہماری اصل مسئلے سے نظر ہٹ جائیں گے اس ملک میں دو تنظیموں سے آپ کو سامنابھگتنا پڑ رہا ہے جو کہ ایک تنظیم آپ کا جغرافیہ تبدیل کرنا چاہتے ہیں اور ایک آپ کا نظام جو نظام بدلنا چاہتے ہیں وہ خیبر پختوانخوا سے ہے اور جو جغرافیہ بدلنا چاہتے ہیں وہ بلوچستان سے ہیں جو نظام کو بدلنا چاہتے ہیں اے پی ایس کے حملے کے بعد تو ان کی تو سیاسی جماعتیں بھی حوصلہ افزائی نہیں کرتے بلکہ ان کی مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا سینیٹر انوار الحق کا کڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں تخریب کاروں کا ہدف جغرافیہ کی تبدیلی ہے بلوچستان میںجو مسلسل تخریب کاری ہورہی ہے ایک دھاندلی تصویر ہے جب بھی آپ کہیں گہ کہ یہ لوگ معصوم لوگوں کی جانیں لیتے ہیں ان کے خلاف قانونی کاروائی ہونی چاہیے تو لوگ آپ کو کہیں گے کے کتنے عرصے سے آپ آپریشن کررہے ہیں اور وہ آپ کو اس طرف لے جائیں گے جیسے وارفٹیک کہا جاتا ہے لو گوں کا کام صرف یہ نہیں ہے کہ الیکشن والے دن آپ ووٹ ڈالیں آپ نے ووٹ ان لوگوں کو دینا جس سے آپ کونتائج ملے جو 23لوگ بلوچستان میں قتل ہوئے ان میں ریاست کی یہ ناکامی ہے کہ ان لوگوں کو ان کے منزل تک سلامت پہنچنا چاہیے تھا جس میں ہم ناکام ہوئے اور یہ چیلنج ہم کو اس لیے نہیں ہوا ہے کہ بلوچستان میں سڑکیں نہیں بنی یا وہاں ہسپتال نہیں بنے یا وہاں کے لوگوں کے لے سرمایہ کاری نہیں ہوئی وہ جغرافیہ حاص کرنا چاہتے ہیں میں حیران ہوں کے لوگ ان کی وکالت کے لیے کیوں سمجھتے ہیں کہ ان کا حق ہمارے پاس ہے امریکہ کی حکومت برطانیہ کی حکومت چائنا اور جاپان کی حکومت نے بی ایل اے کو دہشتگرد تسلیم کیا ہوا ہے کالعدم تنظیموں کا اصل کنفیوژن پاکستان میں ہے بین القوامی دنیا میں نہیں ان کا ہد ف ہے کہ جغرافیہ تبدیل کرائے جس کے امکانات صفر ہے جغرافیائی کو تبدیل کرنے کی صلاحیت ان میں ہیں ہے وہ صرف ہدف رکھتے ہیں وہ صرف معصوم لوگوں کی زندگی لینے کی صلاحیتیں رکھتے ہیں اگر ان کی ناراضی اس پر ہے کہ ہمارا حق ہمیں نہیں مل رہا ہمارے تعلیم صحت اور روزگار میں ہمارا حق نہیں مل رہا یہ تو یہ پورے پاکستان میں ہے صرف بلوچستان میں نہیں بلوچستان کے حوالے سے گورننس کے جو چیلنجز ہے اس کو ہم اس طرح سے نہیں حل کرسکتے کہ اگر وہ پچاس لوگوں کو ماریں گے تو ہم لوگوں کو نوکریں دیں گے بدقسمتی سے ہمارا میڈیا تب تک بلوچستان کے حالات نہیں دیکھاتے جب تک وہاں خون خرابا نہ ہو

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

3 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

3 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

3 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

3 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

4 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

4 hours ago