بلوچستان

جسٹس طارق محمود جہا نگیری کے خلاف ڈگری کے متعلق جعلی الزامات کی مذمت کرتے ہیں، بلوچستان بار کونسل


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں کراچی یونیورسٹی سینڈیکیٹ کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہا نگیری کے خلاف ڈگری کے متعلق جعلی الزامات جانبدارانہ رویہ کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے آزاد عدلیہ کے خلاف ایک سازش سمجھتے ہیں بیان میں کہا کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری ایک آزاد اور آئین کے مطابق فیصلہ کرنے والے معززجج ہیں جو کہ انسانی حقوق کی حفاظت کے لئے آئین کے مطابق فیصلہ صادر کرنے کی وجہ سے خفیہ اداروں کے ایما پر یونیورسٹی نے سینڈیکیٹ بٹھا کر بغیر کسی ثبوت کے الزامات عائد کئے اس سے قبل ذولفقار علی بھٹو کے کیس میں ایک انصاف پسند حج جسٹس علام صفدرعلی شاہ کے میٹرک کے سرٹیفکیٹ کو بھی بدنیتی سے جعلی قرار دیا ست بلوچستان بارکونسل آزاد عدلیہ اور آئین کے مطابق فیصلہ کرنے آئین کے مطابق فیصلہ کرنے والے حج کے ساتھ ہے ایسے کسی بھی غیرقانونی عمل کی مزاحمت کریں گے اور ملک گیر وکلا تحریک کا آغاز کریں گے۔

متعلقہ خبریں