نوشکی ،مسلح افراد کا معدنیات لیجانے والی ٹرکوں پر حملہ، ایک ٹرک نذرآتش
نوشکی(قدرت روزنامہ)نوشکی مل کے مقام پر مسلح افراد نے معدنیات لیجانے والی ٹرکوں پر حملہ کردیا ایک ٹرک نذر آتش تفصیلات کے مطابق نوشکی کے علاقہ سرمل کلی گورگیج جدید کے قریب قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد نے سنگ مرمر لیجانے والی ٹرکوں پر فائرنگ کردی اور ایک ٹرک کو نذر آتش کردی جبکہ دوسرے ٹرک کی ٹائر گولی مار کر برسٹ کردئیے گئے ،واقعے کے بعد لیویز فورس جائے وقوعہ کے لیے روانہ۔مسلح افراد واردات کے بعد فرار ہوگئے واقعے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوا ہے