سردار اختر مینگل کا استعفیٰ ‘وفاقی حکومت نے سردار اختر مینگل کو منانے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سردار اختر مینگل کا استعفیٰ ‘وفاقی حکومت نے سردار اختر مینگل کو منانے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ۔
عطا تارڑ نے کہاہے کہ رانا ثنا اللہ ‘ عثمان بادینی ‘ اعجاز جھاکرانی اختر مینگل سے ملاقات کرینگے ۔
وفاقی وزیر اطلاعات کی قومی اسمبلی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ کمیٹی اختر مینگل سے آج ہی ملاقات کرکے معاملات حل کرنے کی کوشش کریگی ۔ہماری کوشش ہے کہ تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل ہو ۔