وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے ایسا کیا پوچھا کہ محمود خان اچکزئی نے افسوس کا اظہار کر دیا ۔۔؟
کراچی (قدرت روزنامہ)مشیر وزیراعظم برائے سیاسی اموررانا ثنا ء اللہ نے ایسا کیا پوچھا کہ محمود خان اچکزئی نے افسوس کا اظہار کر دیا ۔۔؟ اس حوالے سے موصول اہم تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ نے محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی تصدیق کردی انہوں نے کہاکہ محمود اچکزئی سے ملاقات میں ان سے پوچھا کہ آپ کو کس قسم کا مینڈیٹ دیا ہے؟ محمود اچکزئی نے اس پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے ساتھ کہا کہ اس وقت جو ملک کے حالات ہیں اس پر جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے۔ایک دوسرے سے بات نہیں کریں گے تو معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئےرانا ثناء اللہ نے کہا کہ جن خرابیوں کی اختر مینگل نشاندہی کرتے ہیں ان میں بہتری ہونی چاہیے،بانی پی ٹی آئی کی طرف سے9 مئی اور اسٹیبلشمنٹ پر مؤقف واضح نہیں ہے۔ نواز شریف نے جلسے میں کہا کہ سب سر جوڑ کر بیٹھیں گے تو ملک مسائل سے نکلے گا۔نواز شریف نے کبھی نہیں کہا کہ پی ٹی آئی کو نکال کر باقی پارٹیاں بیٹھیں۔
رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا ا شاید اختر مینگل کو کوئٹہ میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی بروقت اطلاع نہیں ہوسکی ،کوشش ہوگی کہ اختر مینگل کی ناراضی دور کی جائے اور وہ رکن اسمبلی رہیں۔