اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ملتوی کردیا .
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا .
نوٹی فکیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کا انعقاد تاحکم ثانی ملتوی کردیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات حالیہ قانون سازی کے پیش نظر ملتوی کیے گئے .