’ضروری نہیں ہر چیز ہر اعتبار سے بہترین ہو‘ ثانیہ مرزا کی نئی پوسٹ اور تصاویر وائرل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سابق شوہر کرکٹر شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد سے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی ہے۔ علیحدگی کے بعد سے ثانیہ مرزا نے خود کو اپنے بیٹے اذہان کی پرورش کے لیے وقف کر دیا ہے۔ ثانیہ انسٹاگرام پر متحرک رہتی ہیں جہاں وہ اکثر حوصلہ افزا پوسٹس شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں ان کے مداح خوب دلچسپی سے پڑھتے ہیں اور اس پر تبصرے کرتے ہیں۔
ثانیہ مرزا نے اپنے چاہنے والوں کے لیے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ کافی فریش دکھائی دے رہی ہیں۔ ایک تصویر میں ثانیہ مرزا اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ ریسٹورنٹ میں موجود ہیں، ایک دوسری تصویر میں ثانیہ مرزا کو جم کرتے ہوتے دیکھا سکتا ہے جبکہ دیگر تصاویر میں وہ گھر میں موجود ہیں اور شیشے کے سامنے کھڑی سیلفی لیتی ہیں۔
تصاویر کے ساتھ انہوں نے ایک معنی خیز پوسٹر بھی شیئر کیا جس پر لکھا تھا’ میں سمجھتی ہوں کہ ہر روز ایسا کچھ نہ کچھ نیا ہوتا ہے جسے سراہا جانا چاہیے اور میں ضروری نہیں سمجھتی کہ میرے لیے ہر چیز ہر اعتبار سے بہترین ہو۔‘
ثانیہ مرزا کی پوسٹ پر جہاں صارفین ان کی خوبصورتی کی تعریف کرتے نظر آئے وہیں چند صارفین نے انہیں فاسٹ بولر محمد شامی سے شادی کا مشورہ بھی دے ڈالا۔