خیبرپختونخوا: ن لیگی رکن ثوبیہ شاہد نے اسمبلی میں خواتین کے خلاف ’امتیازی سلوک‘ پر کمیٹیاں چھوڑ دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی ثوبیہ شاہد نے صوبائی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا . یاد رہے کہ عام انتخابات 2024 کے فوری بعد بھی ثوبیہ شاہد نے شکایت کی تھی کہ ان سے کے پی اسمبلی میں ناروا سلوک برتا جاتا ہے .

ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے جب وہ اپنا ووٹ کاسٹ کر رہی تھیں تو اس موقعے پر گیلری سے تحریک انصاف کے کارکنان نے ان پر جوتا اور لوٹا پھینکا تھا اور اس کے بعد بھی ان کے ساتھ کچھ ایسا ہی سلوک کیا گیا تھا . بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف نے ان سے ملاقات کی تھی اور کہا تھا کہ ن لیگ ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ضرورت پڑنے پر ان کے خلاف ہونے والے عمل پر قانونی کارروائی بھی کی جائے گی . ثوبیہ شاہد نے اپنے استعفے میں لکھا کہ وہ امتیازی سلوک کے خلاف احتجاجاً تمام کمیٹیوں سے استعفیٰ دے رہی ہیں . ان کا کہنا تھا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں خواتین کو شامل نہ کرکے مساوی نمائندگی نہیں دی گئی اور سنہ 2018 کی حکومت میں بھی صرف 2 خواتین کو شامل کیا گیا تھا . ن لیگی ایم پی اے نے اپنے استعفیٰ میں یہ بھی کہا کہ خواتین تمام معاملات میں یکساں مواقع اور نمائندگی کی مستحق ہیں . ثوبیہ شاہد کا تعلق خیبر پختونخوا کے مالاکنڈ ڈویژن ہے . وہ ایک کاروباری خاتون ہیں اور ان کی تعمیراتی کمپنی ہے جبکہ ن لیگ میں وہ ’دبنگ لیڈی‘ کے نام سے مشہور ہیں . . .

متعلقہ خبریں