انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جو کچھ ہورہا ہے اس پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو بیٹھنا چاہیے، لیکن حکومت سنجیدہ نہیں . اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ تشویشناک ہے . انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی صورتحال سے ہمارے دشمن فائدہ اٹھا رہے ہیں، اس معاملے پر گفتگو ہونی چاہیے لیکن حکومت سنجیدہ نہیں . انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے مسائل پر 2 روز تک اسمبلی میں بحث ہونی چاہیے، ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر بیٹھیں . آئین میں ترمیم کی باتوں سے عوام میں مایوسی پھیل رہی ہے، لطیف کھوسہ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے کہاکہ حکومت نے ملک میں لاقانونیت اور فسطائیت برپا کررکھی ہے، آئین میں ترمیم کی باتوں سے عوام میں مایوسی پھیل رہی ہے . انہوں نے کہاکہ یہ آئین میں ترمیم نہیں کرسکتے کیونکہ ان کے پاس دوتہائی اکثریت موجود نہیں . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ملک بھر میں جلسے جلوس کرنے کا اعلان کردیا .
سابق اسپیکر اسد قیصر نے لطیف کھوسہ اور دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں لاقانونیت اور مہنگائی بڑھ رہی ہے، اب ہم ملک بھر میں جلسے جلوس کریں گے، کیونکہ عوام سے رابطے کا وقت آگیا ہے .
متعلقہ خبریں