زیبا بیگم کے ساتھ ان کی آن اسکرین جوڑی کو مداحوں نے بہت پسند کیا . وحید مراد کی شادی خوبرو اداکارہ سلمیٰ مراد سے ہوئی تھی جن کا گزشتہ سال انتقال ہو گیا تھا، وحید مراد دو ہونہار بچوں کے قابل فخر باپ تھے، یہاں اس بات کا بھی ذکر کرتے چلیں کہ وحید مراد بھی اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھے، ان کی وفات نومبر 2083 میں ہوئی . حال ہی میں وحید مراد کے بیٹے عادل مراد نے ZAH انٹرٹینمنٹ سے اپنے والد کے بارے میں بات کی، عادل مراد اپنے انتہائی مشہور اور باصلاحیت والد کے مداح ہیں، انہوں نے مختصر چٹ چیٹ سیشن میں اپنے والد کی دلکش یادیں شیئر کیں، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے والد کی بائیوپک کیوں نہیں چاہتے . عادل مراد نے کہا کہ ان کے والد وحید مراد کا نام، شہرت اور قد ان کے اور ان کے خاندان کے لیے فلموں، بائیوپک اور رائلٹی کے ذریعے کمانے سے زیادہ اہم ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وحید مراد پاکستان کے لیجنڈری فلمی اداکار، پروڈیوسر اور اسکرپٹ رائٹر تھے جنہوں نے 1961 میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا، وحید مراد کو پاکستانی فلم انڈسٹری کا ‘چاکلیٹی ہیرو’ بھی کہا جاتا تھا .
دلفریب انداز، اپنی آنکھوں کے ذریعے تاثراتی اداکاری اور منفرد ڈائیلاگ ان کی شخصیت کا خاصا تھے، ان کی مقبول فلموں میں ارمان، ہیرا اور پتھر، دورہ، انجمن، دیور بھابھی، مستانہ ماہی اور عندلیب شامل ہیں .
متعلقہ خبریں