404 Error

سندھ کے اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے لگژری گاڑیوں کی منظوری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ حکومت نے اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے لگژری گاڑیاں خریدنے کے لیے محکمہ خزانہ سے پونے 2 ارب کی خطیر رقم مانگ لی . محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن سندھ نے صوبائی محکمہ خزانہ کو خط لکھا ہے، جس میں صوبائی حکومت کی جانب سے محکمہ خزانہ سے اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے گاڑیاں خریدنے کی مد میں پونے 2 ارب روپے مانگے گئے ہیں .

خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت صوبے میں تعینات اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے 4 بائی 4 کی 138 ڈبل کیبن گاڑیاں خریدنا چاہتی ہے جس کے لیے ایک ارب 99 کروڑ، 10 لاکھ 800 روپے جاری کیے جائیں . سندھ حکومت کی جانب سےخریدی جانے والی ایک گاڑی کی قیمت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے، رواں مالی سال کےبجٹ میں گاڑیوں کی خریداری کے لیے رقم مختص کی گئی تھی . . .

متعلقہ خبریں