بلوچستان

گوادر،ماہی گیری سیزن شروع ہوتے ہی ٹرالر مافیا نے ڈیرے جما لیے، مقامی ماہی گیر پریشان


گوادر(قدرت روزنامہ)ماہیگیری سیزن شروع ہوتے ہی غیر قانونی گجہ ٹرالرز نے ضلع گوادر کی سمندر کا رخ کرلیا، جیونی میں ٹرالرز بے خوف و خطر سمندری حیات کی نسل کشی میں مصروف، مقامی ماہیگیروں نے غیر قانونی گجہ ٹرالرز کی ویڈیو وائرل کردی، محکمہ فشریز و سمندری محافظ گجہ ٹرالرز کی تدارک کرنے میں ناکام، مقامی ماہیگیر شدید پریشان۔تفصیلات کے مطابق،بدھ کے روز بلوچستان کے ساحلی علاقے جیونی میں غیر قانونی ماہیگیری میں ملوث گجہ ٹرالرز 12 نائیٹیکل مائیل کے اندر بلا خوف و خطر سمندری حیات کی نسل کشی میں ہائے گئے جس کی مقامی ماہیگیروں نے ویڈیو واٰرل کردی مقامی ماہیگیروں کے مطابق محکمہ فشریز و دیگر سمندری محفافظ ماہیگیروں کے معاش کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں جس کے سبب مقامی ماہیگیر سمندری حیات کی بے دریغ نسل کشی سے دو وقت کی روزی روٹی کا محتاج ہوکر رہ گئے ہیں،مقامی ماہیگیروں کے مطابق دو مہینے ماہیگیری ہر پابندی کے بعد ماہیگیری کا سیزن شروع ہوتے ہی سندھ کے مہلک جالوں سے لیس گجہ ٹرالرز نے ایک بار پھر ضلع گوادر کی سمندر کا رخ کرلیا جس سے لاکھوں ماہیگیر خاندانوں کا روزی روٹی خطرے میں پڑھ گیا۔

متعلقہ خبریں