‘یہ میری ویڈیوز نہیں ہیں’، ہانیہ عامر کا اپنی جعلی وائرل ویڈیوز پر سخت ردعمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی نامور اداکارہ ہانیہ عامر نے حال ہی میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی مدد سے تیار کردہ بولڈ لباس میں اپنی جعلی ویڈیوز پر سخت ردعمل دیا ہے . انسٹاگرام پر اسٹوری میں اداکارہ نے مصنوعی ذہانت کے غلط استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس حوالے سے قوانین کی عدم موجودگی پر سوال اٹھایا ہے .

ہانیہ عامر نے اپنی انسٹا اسٹوری میں نیوز ویب سائٹ کی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور لکھا کہ یہ ویڈیوز میری نہیں ہیں بلکہ مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے تیار کی گئی ہیں . اداکارہ نے سوال اُٹھایا ہے کہ کیا اس حوالے سے کوئی قوانین موجود ہیں؟ ہانیہ عامر کی شیئر کی گئی خبر کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جن میں نظر آنے والی لڑکی کا چہرہ ان سے مشابہت رکھتا ہے . اس کے علاوہ ہانیہ نے کچھ مزید اسکرین شاٹ شیئر کیے جو انسٹاگرام پیجز کے تھے، ان پیجز پر اداکارہ سے مشابہ لڑکی کی تصاویر تھیں، اداکارہ نے مداحوں سے اس پیج کو رپورٹ کرنے کا کہا . دوسری جانب بعض سوشل میڈیا صارفین کے مطابق مذکورہ لڑکی بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر ہے جو ہانیہ عامر کی ہمشکل ہے اور مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے سوشل میڈیا پر پوسٹنگ کرتی رہتی ہے . اس حوالے سے اداکارہ سمیت دبئی میں مقیم سوشل میڈیا انفلوئنسر کین ڈول نے بھی دو مختلف اکاؤنٹس رپورٹ کرنے کی درخواست کی ہے . . .

متعلقہ خبریں