بلوچستان ہائیکورٹ : حلقہ پی بی46 کوئٹہ 9 کے 7 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی نشان انگشت نادرا سے تصدیق کرانے کا حکم


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان ہائیکورٹ کےالیکشن ٹریبونل I کے جناب جج جسٹس عبد اللہ بلوچ پر مشتمل بینچ نے . الیکشن عزرداری کیس حلقہ پی بی46 کوئٹہ 9 کے 7 پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45، 47اور انکے ووٹوں کی نشان انگشت نادرہ سے تصدیق کرانے کا حکم جاری کر دیا .


بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جناب جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نمبر ون نے سردار احمد خان شاہوانی بنام پرنس احمد عمر احمد زئی وغیرہ کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے حلقہ پی بی 46 کوئٹہ 9 کے 7 پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45، 47 اور انکے ووٹوں کا نادرہ سے نشان انگشت تصدیق کرانے کا حکم جاری کر دیا، حکم کے مطابق فریقین کے دعویٰ اور شہادتوں کو پرکھنے اور مشاہدہ کرنے کے بعد معزز ٹریبونل اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ الیکشن صاف و شفاف ہوا ہے یا دھاندلی کی گئی ہے .
اس کے لیے ضروری ہے کہ 7 متنازعہ پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45، 47 اور انکے ووٹوں کی نشان انگشت نادرہ سے تصدیق کروایا جائے تاکہ اصل حقائق سامنے آجائے . اس سلسلے میں مدعی سردار احمد خان شاہوانی کو نادرا سے ووٹوں کی تصدیق کا تمام خرچہ برداشت کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے . مدعی کی جانب سے کیس کی پیروی محمد ریاض احمد، ایڈوکیٹ نے جبکہ پرنس احمد عمر احمد زئی کی جانب سے امان اللہ کنرانی نے کی . جبکہ حکومت بلوچستان کی نمائندگی نصرت بلوچ، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے کیا .

. .

متعلقہ خبریں