نئے گوگل کی بورڈ کی خاص بات کیا ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گوگل نے باضابطہ طور پر اینڈرائیڈ 15 کے لیے سورس کوڈ جاری کیا ہے، جو اس کے موبائل آپریٹنگ سسٹم کے تازہ ترین ورژن کی آمد کا اشارہ دیتا ہے، اس سے اینڈرائیڈ 15 کی خصوصیات کے بارے میں کچھ دلچسپ نتائج بھی سامنے آئے ہیں۔
گوگل کے نئے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ آنے والی اپ ڈیٹس میں سے ایک ڈیفالٹ اینڈرائیڈ کی بورڈ ہے، جو کہ جی بورڈ کے نام سے مشہور ہے، یہ کی بورڈ خود بخود تحریری جملوں کو بہتر بنائے گا۔
فی الحال جی بورڈ صرف الفاظ کو خود بخود درست کرتا ہے یا اگلے لفظ کا اندازہ لگا کر آپ کے جملے مکمل کرتا ہے، لیکن جلد ہی یہ پورے جملے کو خود بخود درست کرنے کے قابل ہوجائے گا۔
نئی اپڈیٹ میں گوگل صارفین کو یہ آپشن دی جائے گی کہ وہ صرف انفرادی الفاظ میں خود کار تصحیح کرنا چاہتے ہیں یا پورے جملے کو درست کرنا چاہتے ہیں۔
مزید براں گوگل تحریر میں جی بورڈ کی غیرارادی تبدیلیوں کو روکنے کے لیے ایک ‘ترمیم’ بٹن متعارف کرائے گا، جس کی نمائندگی پنسل آئیکن سے ہوگی، صارفین کو ٹولز دوبارہ ترتیب دینے سے پہلے اس بٹن پر کلک کرنا ہوگا۔
علاوہ ازیں گوگل کی بورڈ سوئچر بٹن کے ساتھ مختلف کی بورڈز کے درمیان سوئچ کرنا بھی آسان بنائے گا، یہ زبانوں کے درمیان انتخاب کے موجودہ طریقہ کو بدل دے گا۔

Recent Posts

5 ہزار کے کرنسی نوٹ پر پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی 5 ہزار…

2 mins ago

دہی کے 5 حیرت انگیز فائدے جو سب پر بھاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دہی قدیم زمانے سے ہی ہماری غذا کا حصہ ہے اور ماہرین…

10 mins ago

وی پی این کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا فتویٰ غلط ہے، مولانا طارق جمیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…

2 hours ago

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

7 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

8 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

8 hours ago