مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو مضبوط تر بنانا اور دونوں نیول فورسز کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے . پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے حصول کے لیے روایتی شراکت دار ہیں . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مشترکہ مشق ’نصل البحر‘ کا متحدہ عرب امارات میں آغاز ہوگیا .
پاکستان کے سفارتخانے نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں اعلان کیا کہ پاکستان نیوی کا بحری بیڑا بشمول پی این ایس شمشیر اور پی این ایس ہیبت ابوظہبی کے پورٹ زید پر رواں ہفتے کے آغاز میں پہنچا .
متعلقہ خبریں