فن و ثقافت شوبز

کیا انجلینا جولی بڑھاپے سے خفا ہیں؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی سابق سفیر برائے مہاجرین، ہالی وڈ اداکارہ، پروڈیوسر اور ہدایتکارہ انجلینا جولی نے کہا ہے کہ بڑھتی عمر کے ساتھ ان کا موسیقی کا ذوق بھی بدل گیا ہے، اب وہ فنون لطیفہ کے بارے میں ماضی کی نسبت مختلف نقطہ نظر رکھتی ہیں۔
بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ انجلینا جولی نے ٹیلورائڈ فلم فیسٹیول 2024 میں اوپیرا گلوکارہ ماریا کالاس کی زندگی پر بننے والی اپنی نئی فلم ’ ماریہ‘ کی سکریننگ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ ان میں موسیقی کا ذوق بھی بدل گیا ہے، جب وہ کم عمر تھی تو فنون لطیفہ کے بارے میں ان کا نقطہ نظر کچھ اور تھا، اب وہ فنون لطیفہ کے بارے میں ایک مختلف نقطہ نظر رکھتی ہیں۔
انجلینا جولی نے میں 49 سال کی ہوں، اب خود کو بوڑھی عورت کی طرح محسوس کرتی ہوں اور میں اسے قبول کرتی ہوں۔‘
آنجہانی اوپیرا گلوکارہ کی زندگی کی جدوجہد بارے بات کرتے ہوئے انجلینا نے کہا کہ ماریہ کالس نے اپنے فن کے ذریعے اپنے اندر کے ’درد‘ کا اظہار کیا، زیادہ تر لوگ بہت زیادہ درد برداشت کرتے ہیں اور ماریہ کالس کا فن جذبات کی صحیح معنوں میں عکاسی کرتا تھا، جس سے وہ جڑنے میں کامیاب ہوئی تھیں۔
یاد رہے کہ ایوارڈ یافتہ ہولی وڈ اداکارہ انجلینا جولی 10 سال تک اقوام متحدہ (یو این) کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ آر) میں خصوصی سفیر برائے خیر سگالی رہی ہیں۔
انہوں نے 2001 میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے کا آغاز کیا تھا اور ایک دہائی بعد عالمی ادارے نے انہیں اپنے ذیلی ادارہ برائے مہاجرین کی خصوصی خیر سگالی سفیر مقرر کیا تھا۔
وہ مجموعی طور پر اقوام متحدہ کے ساتھ 21 سال اقوام متحدہ سے وابستہ رہیں، وہ 16 دسمبر 2022 کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہوئی تھیں۔

متعلقہ خبریں