گوادر کے اولڈ ٹاؤن بحالی منصوبے کے تحت چار اہم تاریخی مقامات کی بحالی کا فیصلہ


گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر اسمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان کے تحت ادارہ ترقیات گوادر (گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی) شہر کی جدید طرز پر تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ تاریخی ورثے کی بحالی پر بھی بھرپور توجہ دے رہا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد شہر کی قدیم ثقافت اور تاریخی ورثے کو محفوظ بنا کر اسے نئی نسلوں تک منتقل کرنا ہے۔گوادر کے اولڈ ٹاو¿ن بحالی منصوبے کے تحت چار اہم تاریخی مقامات، جن میں پادگو، ٹیلیگراف آفس، پرتگیزی واچ ٹاور اور عمانی قلعہ شامل ہیں، کو بحال کیا جا رہا ہے۔ ان مقامات کی بحالی کے لیے ملک کے معروف آرکیالوجسٹ ڈاکٹر کلیم اللہ لاشاری کی خدمات حاصل کی گئی ہیں تاکہ تاریخی اہمیت کے حامل ان مقامات کی اصل حالت میں بحالی یقینی بنائی جا سکے۔یہ منصوبہ نہ صرف شہر کی قدیم ثقافت کو محفوظ رکھنے کا ضامن ہے بلکہ گوادر کے مستقبل کی ترقی کے ساتھ ساتھ ماضی کے آثار کو زندہ رکھنے کی ایک اہم کاوش بھی ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف مقامی و بین الاقوامی سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ شہر کے تاریخی پس منظر کو بھی اجاگر کیا جا سکے گا۔

Recent Posts

بھابھی غلط فہمی دور کرلیں، وہ ایشوریا رائے جیسی بالکل نہیں دکھتیں، دانش نواز نے ایسا کیوں کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہ…

8 mins ago

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

21 mins ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

28 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

38 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

1 hour ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

7 hours ago