دونوں مریضوں کا کانگو ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد انہیں کانگو سے بچاؤ کے لیے بنائے گئے الگ الگ وارڈز میں منتقل کردیا گیا . یاد رہے کہ 16 اگست کو بلوچستان میں کانگو وائرس میں مبتلا ایک مریض دم توڑ گیا تھا جبکہ رواں سال اب تک صوبے میں 5 افراد کانگو وائرس کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں . . .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں کانگو وائرس کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے جس کے بعد رواں سال صوبے سے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 26 ہوگئی جن میں 5 مریض زندگی کی بازی ہار گئے . انتخاب کے مطابق کوئٹہ سے 55 سالہ عبدالحمید اور لورالائی سے 60 سالہ خان محمد کو کانگو وائرس کے شبے میں گزشتہ روز فاطمہ جناح ہسپتال لایا گیا .
متعلقہ خبریں