قلات ،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام،رقم کی حصول کیلئے آنیوالی خواتین ذلیل وخوار
قلات(قدرت روزنامہ)قلات کے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی خواتین ذلیل وخوار، بینک الفلاح بھی پرانی بینک کی طرح نکلی بینک الفلاح کی انتظامیہ خواب خرگوش میں، پوچھنے والا کوئی نہیں، تفصیلات کے مطابق قلات بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پیمنٹ سینٹر میں خواتین کی جانب سے شکایات موصول ہوئی ہیں کہ خواتین دور دراز علاقوں سے آتی ہیں اور بینک الفلاح کی جانب سے سرور ڈاو¿ن ہونے پر مایوس ہو کر واپس چلی جاتی ہیں ، جس پر بینک الفلاح انتظامیہ کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہا ہے