نصیرآباد ،نوتال سے ایک شخص کی نعش بر آمد


نصیر آباد(قدرت روزنامہ)نصیرآباد کے علاقے نوتال سے پولیس نے ایک شخص کی نعش بر آمد کر لی ہے جس ے شناخت کے لئے سول اسپتال ڈیرہ مرادجمالی منتقل کر دیا گیا ہے اس با بت مزید تفتیش پولیس کر رہی ہے تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کے نوتال پولیس تھانہ کی حدود قومی شاہراہ پر پولیس کو نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے جسکو سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیاگیا پولیس کے مطابق کسی گاڑی نے ٹکر ماری ہے نعش سول ہسپتال ڈیرہ مرادجمالی کے مردے خانہ رکھ دی گئی ہے جس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے مزید تفتیش پولیس کر رہی ہے۔