الیکشن کمیشن؛ انٹراپارٹی کیس میں پی ٹی آئی کی چاروں درخواستیں مسترد


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی کیس میں پی ٹی آئی کی چاروں متفرق درخواستیں مسترد کردیں .
ای سی پی کی جانب سے 10 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا گیا ہے .

ممبر سندھ نثار دورانی کی جانب سے تحریر کیے گئے فیصلے میں انٹراپارٹی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے دائر اختیار پر پی ٹی آئی کااعتراض مسترد کردیا گیا ہے .
الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی انتخابات کیس میں تحریک انصاف کے التوا کی درخواست بھی مسترد کردی . علاوہ ازیں انٹرا پارٹی انتخابات کی کارروائی مخصوص نشستوں میں کمیشن کی درخواست پرفیصلے تک مؤخر کرنے کی استدعا بھی مسترد کردی گئی .
الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کو ایف آئی اے سےپارٹی آفس سے لے جائی گئی دستاویزات کی واپسی کےلیے عدالت سے رجوع کی ہدایت کی . فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ2017ءکی شق 208انٹراپارٹی انتخابات کے قانونی تقاضوں کاجائزہ لینا کمیشن کی ذمے دادی ہے . شق209تھری کے تحت سرٹیفکیٹ کے اجرا کے حقائق دیکھنا کمیشن کی ذمے داری ہے .

. .

متعلقہ خبریں