سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ ریکارڈ


24 کیرٹ فی تولہ سونے کے قیمت دو لاکھ 62 ہزار 500 روپے ہوگئی
کراچی (قدرت روزنامہ)گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق24 کیرٹ فی تولہ سونے کے قیمت 1400 روپے بڑھ کر دو لاکھ 62 ہزار 500 روپے ہوگئی
اس کےعلاوہ 10 گرام سونے کے بھاؤ 1200 روپے کے اضافے سے دو لاکھ 25 ہزار 908 روپے ہوگئے،دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کے دام 15 ڈالر بڑھ کر 2518 ڈالر ریکارڈ کئے گئے۔