بینکوں سے ڈالر کے انخلاء کے باعث ڈالر ذخائر میں کمی


ذخائر کا مجموعی مالی حجم 14 ارب 74 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا
کراچی (قدرت روزنامہ)بینکوں سے ڈالر کے انخلاء کے باعث پاکستان کے ڈالر ذخائر میں کمی ہوگئی .
سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق پاکستان کے ڈالر ذخائر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے .


اعدادو شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے میں 3.64 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ذخائر کا مجموعی مالی حجم 14 ارب 74 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا .
بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس 7 کروڑ ڈالر گھٹ کر 5 ارب 30 کروڑ 31 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں .
علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر 3.3 کروڑ بڑھ کر 9 ارب 43 کروڑ 68 لاکھ ڈالر ہوگئے .

. .

متعلقہ خبریں