زونگ فورجی نے انٹرنیشنل ڈائریکٹ ڈائلنگ کے ساتھ جہلم کے صارفین کے لیے ”اپنا شہر ہائبرڈبنڈل“ متعارف کرادیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے معروف ٹیلی کام آپریٹر زونگ فورجی نے جہلم میں رہنے والے صارفین کو امریکہ اور کینیڈا میں انٹرنیشنل ڈائریکٹ ڈائلنگ (IDD)کی سہولت دینے کے لیے ”اپنا شہر ہائبرڈبنڈل“ متعارف کرادیا ہے .
یہ ایک گیم چینجر پیشکش ہے جو جہلم میں بسنے والے زونگ فورجی کے صارفین کو صرف 0.06روپے فی سیکنڈکی ناقابل یقین حد تک سستی شرح پر امریکہ اور کینیڈامیں ڈائریکٹ ڈائل کرنے کی سہولت دیتی ہے .
اپنا شہر جہلم کی یہ پیش کش 5GBڈیٹا،30آف نیٹ منٹ،1000آن نیٹ منٹ اور 1000ایس ایم ایس پر مشتمل ہے جو کہ 150روپے کے لوڈ پر دستیاب ہے . امریکہ اور کینڈا میں انٹرنیشنل ڈائریکٹ ڈائلنگ متعارف کرانے سے اب جہلم کے صارفین انتہائی سستے داموں اپنے پیاروں سے رابطہ قائم کرسکتے ہیں .
اپنا شہر جہلم آفر زونگ کے ریجنل بنڈل کے اقدام کا ایک حصہ ہے، جسے خاص طور پر جہلم میں صارفین کی منفرد ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے . اس بات کومدنظر رکھتے ہوئے کہ جہلم کے لوگوں کے خاندانوں کی ایک کثیر تعداد امریکہ اور کینیڈا میں مقیم ہے، زونگ فورجی نے ایک بے مثال سہولت پیش کرکے بین الاقوامی کالنگ کو مقامی فوائد کے ساتھ منسلک کردیا ہے .
زونگ 4G میں LDI اور IR کے ڈائریکٹر خرم اسحاق نے کہا کہ،”اپنا شہر جہلم آفر خاص طور پر جہلم میں بسنے والے ہمارے قابل قدر صارفین کے لیے تیار کی گئی ہے . پاکستان میں مقامی بنڈل متعارف کرانے والے پہلے ٹیلی کام نیٹ ورک کے طور پر زونگ فورجی ذاتی نوعیت کے حل فراہم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے جو تمام صارفین کے لیے مواصلاتی تجربے کو بہتر بنارہا ہے . “